بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کر دیا

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارتی ہندو انتہا پسندوں کے رویے پر خانہ جنگی کا انتباہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم مخالف مہم جاری رکھنے کی صورت کے باعث ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ اگر بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو مسلمانوں کی جانب سے جوابی جنگ کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور انہیں دوسرے درجے کا شہری بنایا جا رہا ہے۔ یہ معاملے تقریباً ہر شعبے میں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

بھارتی اداکار نے کہا کہ مسلمانوں میں ایک فوبیا پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے اور یہ ہمیں خوفزدہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں تاہم مجھے یہاں خوف محسوس نہیں ہوتا کیونکہ یہ میرا گھر ہے لیکن میں اپنے بچوں کے لیے فکر مند ہوں کہ ان کا کیا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کشی پر بھارتی وزیر اعظم کی مکمل خاشوشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ انہیں کوئی پرواہ نہیں ۔


متعلقہ خبریں