اومیکرون، نئی دہلی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ

اومیکرون، نئی دہلی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ

نئی دہلی: بھارت میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے باعث نئی دہلی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں بھی اومیکرون نے پنجے گاڑنا شروع کر دیئے ہیں اور اس وقت بھارت میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 781 سے بڑھ چکی ہے جبکہ دہلی میں سب سے زیادہ 238 اومیکرون کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں نئی دہلی کے بعد دوسرے نمبر پر مہاراشٹر ہے جہاں 167 اومیکرون کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد نئی دہلی میں منی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا اور تعلیمی اداروں میں بھی تعطیلات دے دی گئی ہیں جس کے بعد تمام اسکول، کالجز، یونیورسٹیاں بند رہیں گے جبکہ شادی ہال اور سینما گھر بھی بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید6افراد جاں بحق

دہلی انتظامیہ کی جانب سے سیلون ایس او پیز پر عملدرآمد کی شرط پر کھلے رکھنے کی اجازت ہے، مسافر بسوں میں بھی 50 فیصد مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہو گی اور بسوں میں کھڑے ہو کر کوئی شخص سفر نہیں کرے گا۔

رکشہ اور ٹیکسی میں ایک وقت میں صرف 2 مسافروں کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی اور ہوٹلز میں بھی 50 فیصد خالی رہیں گے جبکہ ہوٹلوں کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور نجی دفاتر میں حاضری کم کر کے 50 فیصد تک کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نئی دہلی میں شادیوں کی تقریبات کھلے میدان میں کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں