آن لائن ویزہ سسٹم سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا، شیخ رشید


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آن لائن ویزہ سسٹم سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی سڑکوں کو بہتر کر دیا ہے اور اب اسلام آباد بھر میں سیف سٹی کیمرے لگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ آن لائن ویزہ سسٹم سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا ہے اور فارن نیشنل سیکیورٹی سیل میں چاروں صوبوں کی پولیس کو شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ سے لوگوں پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا، وزیر خزانہ

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2022 میں ای پاسپورٹ کا اجرا کریں گے۔


متعلقہ خبریں