نئے سال پرپٹرول بم گرانے سے بہترتھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے، شہباز شریف


مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ  نئے سال پرپٹرول بم گرانے سے بہترتھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نئے سال  پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر پٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں حکومتیں خوشی کے تہواروں پراشیا سستی کرتی ہیں عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرادیا۔ پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی۔

ا نہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا دوسرا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے۔ عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کونہ دیں۔ عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہوجائیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نئے سال میں قوم کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری سے بچانے کے لئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی۔ دعا ہے نیا سال قوم کو مہنگائی، بدانتظامی، معاشی بربادی، بھوک، بیماری، ظلم و ناانصافی کے عذابوں سے نجات کی شروعات کا سال بن جائے۔


متعلقہ خبریں