کراچی:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2مبینہ دہشت گردگرفتار


کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2مبینہ دہشت گردگرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان تخریب کاری کی منصوبہ بندی کےلیےاکٹھے ہوئے تھے۔

ملیر پولیس کےمطابق شاہ لطیف کے علاقے سے گرفتارمبینہ دہشت گردافغانستان سےتربیت یافتہ ہیں۔ گرفتاردہشت گرد سیکیورٹی فورسزپرحملوں سمیت تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

مبینہ دہشت گرد افغانستان میں کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ملیر پولیس کے مطابق دہشت گردرضااللہ نے دوہزار گیارہ اور دہشت گردحبیب نور نےدوہزار آٹھ میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیارکی۔

پولیس کے مطابق  ملزمان کے قبضےسےبارودی مواد،بال بیرنگ اورڈیٹونیٹرزبرآمد ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھیوں کےتلاش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں