پنڈدادنخان، ماں کا بچوں کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش


جہلم: پنجاب علاقے پنڈادنخان میں ماں نے اپنے 3 کمسن بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق پنڈادنخان کے گاؤں ہرن پور میں خاتون نے غربت سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا اور اپنے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔ بچوں کی عمریں 3 سے 5 سال کے درمیان تھیں۔

اہل علاقہ کے مطابق خاتون کا شوہر رکشہ ڈرائیور ہے اور خاتون نے غربت کے باعث انتہائی قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی سے دشمنی نہیں، اکیلا ہی رہتا ہوں، بلال یاسین

پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ زخمی خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے۔


متعلقہ خبریں