دو ہفتے اداروں کے خلاف، دو ہفتے پاوں پڑے ہوتے ہیں، فواد چودھری

مدرسے کے بچوں اور قیمے والے نانوں سے جلسے نہیں ہوتے، فواد چودھری

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ یہ 2ہفتے ادارو ں کے خلاف  اور 2ہفتے پاوں میں پڑے ہوتے ہیں، نوازشریف  آئیں، عوام کا پیسہ واپس کریں اور جہاں جانا چاہتے ہیں جائیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فواد چودھری  نے کہا کہ عوام نوازشریف سے پراپرٹی سے متعلق سوال پوچھ رہے ہیں،بڑی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہیے۔

پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام ہے،سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے مسائل کا حل دینا اورپارلیمان کو لوگوں کے مسائل حل کرنا ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان غیر جانبدار امپائر پر یقین رکھتے ہیں اور ہم صاف شفاف انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کا جیتنا بدقسمتی ہے،پی ٹی آئی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش پہلے سال سے کی گئی،ہم پر تنقید ہوتی ہے کہ ہم لوٹے گئے پیسے واپس نہیں لاسکے۔

فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی ،احتساب اور عدلیہ میں اصلاحات پر اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے،احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

فواد چودھری نےکہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو قومی سیاست کرنی چاہیے، کے پی الیکشن سے زیادہ شفاف انتخابات تاریخ میں نہیں ہوئے،پنجاب میں بھی صاف وشفاف بلدیاتی انتخابات ہونگے،آپ ہارتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں