نوازشریف کوڈیل ملنی ہےنہ ڈھیل،کوٹ لکھپت جیل انتظارکررہی ہے حسان خاور

حادثے کی ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے، حسان خاور

ترجمان  پنجاب حکومت حسا ن خاور نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل نوازشریف کاانتظارکررہی ہے،ان کوڈیل ملنی ہےنہ ڈھیل۔

حسان خاور کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف  چالان آچکاہے۔ شہبازشریف  اپنی کرپشن کا  جواب کب دیں گے؟مریم نوازکی خاموشی معنی خیزہے۔ پیپلز پارٹی لاڑکانہ تک محدود ہوچکی اپوزیشن مارچ میں بھی مارچ نہیں کر پائے گی۔ مریم نواز کے سکرپٹ کی عوام کو اب سمجھ آچکی۔

انہون نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے صحت  کارڈ  سے سندھ کےعوام محروم رہیں گے۔ آئندہ انتخابات میں سندھ کے عوام   پیپلزپارٹی  سے بدلہ لیں گے۔۔

پنجاب میں 70فیصد افرادکو کورونا ویکسین لگائی جاچکی۔ پنجاب بھرکوصحت کارڈدینےجارہےہیں۔ صحت  کارڈ سے لوگوں کو  علاج کے لیے مالی معاونت فراہم ہوگی۔


متعلقہ خبریں