سب سے بیسٹ کون؟ پی سی بی ایوارڈ کی نامزگیوں کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ  ایوارڈز 2021 میں بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈ دینے کے لیے مختلف کیٹگریز کا اعلان کر دیا گیا، جس میں سال بھر کی شاندار پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے چار،چار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایٸر کیٹگری کے لیے چار کھلاڑیوں میں مقابلہ ہو گا، جن میں  فواد عالم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ شامل ہیں۔

ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایٸر کیٹگری میں ارشد اقبال، اعظم خان ، محمد وسیم جونیٸر اور شاہنواز دہانی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے تیسری کیٹیگری ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا ہے،  جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم، فخر زمان ، حارث راوف اور شاہین شاہ آفریدی میں مقابلہ ہوگا۔

ویمن کرکٹر آف دی ایئر کیٹگری میں عالیہ ریاض، انعم امین، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار کا انتخاب کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں