میکسیکو: گورنر آفس کے باہر گاڑی سے 10 لاشیں برآمد


میکسیکو: ریاست زاکاٹیکاس میں کار سے 10 لاشیں برآمد ہونے پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق چھٹیوں کے موقع پر مشتبہ گاڑی گورنرآفس کے باہر کرسمس ٹری کے پاس کھڑی کی گئی تھی جسے مشکوک قرار دیتے ہوئے تلاشی لی گئی، جس سے لاشیں برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: ہاؤسنگ اپارٹمنٹس میں آتشزدگی 8 بچے ہلاک

مقامی گورنر نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں موجود لاشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں، اور اس سلسلے میں دو افراد گرفتار بھی کر لیے گئے ہیں۔

زاکاٹیکاس ملک میں سب سے پرتشدد علاقہ تصور کیا جاتا ہے، 2021 میں ریاست میں ایک ہزار 50 قتل کی وارداتیں ریکارڈ کی گئیں، جو 2020 سے 260 زیادہ تھیں۔


متعلقہ خبریں