پنجاب میں ڈور ٹو ڈور کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں ڈور ٹو ڈور کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: صوبہ پنجاب میں دس جنوری 2022 سے ڈور ٹو ڈور کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات حکومت پنجاب کے ترجمان نے بتائی ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد13 لاکھ سے بڑھ گئی

ہم نیوز نے اس ضمن میں حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبے میں اومیکرون کیسز کی تعداد 250 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت کورونا سے متاثرہ 225 مریض زیر علاج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا کیسز کی شرح دو فیصد ہو گئی ہے۔

کورونا، انسانوں سے جانوروں میں منتقل ہونا شروع

حسان خاور نے بتایا کہ اعداد و شمار کے تحت لاہور، راولپنڈی اور منڈی بہاؤ الدین میں اومیکرون کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔

سندھ میں کورونا کے مزید 759 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں 817 وینٹی لیٹرز کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے مختص ہیں۔


متعلقہ خبریں