ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد رہی

کورونا وائرس، مزید 5 لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید ایک فرد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 962 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 345 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ2 ہزار 486 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46 ہزار 537کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار782، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 673، پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 82، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 167، بلوچستان میں 33 ہزار 657، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 696 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 77افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 678، خیبرپختونخوا 5 ہزار 941، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 366 اور آزاد کشمیر میں 747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں