مری میں برفباری، 21 جاں بحق افراد کی فہرست جاری

مری اور گلیات میں سیاحوں کے داخلے پرپابندی میں توسیع

مری میں برفباری میں پھنسے افراد کی اموات میں اضافہ ہو گیا جبکہ جاں بحق افراد کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مری میں برفباری کے دوران ہونے والی اموات کی تعداد 22 ہو چکی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مری میں دو روز سے برفباری جاری تھی اور گزشتہ رات بھی برفباری جاری رہی۔ صبح جب شہریوں نے برفباری میں پھنسی گاڑیوں کے دروازے کھولنے کی کوشش کی تو کئی گاڑیوں میں سیاح بے ہوش تھے یا پھر ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

ریسکیو حکام نے مری میں جاں بحق ہونے والوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا۔ مری افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کا تعلق تلہ گنگ سے ہے اے ایس آئی نوید اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں سمیت برف باری میں جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے وہ تھانہ کوہسار اسلام آباد میں تعینات تھے۔

مری میں جاں بحق ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے 31 سالہ اشفاق ولد یونس، لاہور کے 31 سالہ معروف ولد اشرف شامل ہیں، ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، 46 سال کے محمد شہزاد ولد اسماعیل اور 35 سال کی مسز شہزاد عمران اور ان کے 2 بچوں کی بھی موت واقع ہوئی ہے، 21 سال کے محمد بلال ولد غفار بھی ، 24 سال کے محمد بلال حسین ولد سیدغوث کی بھی موت ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں