وزیر اعظم عمران خان کا سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدید برفباری میں سیاحوں کے پھنسنے اور اموات کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سانحے پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مری میں سیاحوں کی اموات پر افسردہ ہوں اور  اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام  میں کہا ہے کہ غیرمعمولی برفباری اور موسمی حالات معلوم کیے بغیر عوام نے مری کا رخ کیا۔ اس صورتحال کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں تھی۔ ایسےواقعات کی روک تھام کے لیے سخت قواعدوضوابط قائم کیےجائیں گے۔


متعلقہ خبریں