اسٹار فٹبالر رونالڈو نے دی راک کو بھی شکست دے دی


لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نامور ریسلر ڈوین جانسن کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی، مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل رونالڈو نے جیت لیا۔

ہوپر ویب سائٹ کے مطابق دو ہزار اکیس میں انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کرنے والوں میں کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ کوئی بھی شخص مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل حاصل نہیں کرسکا۔

رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 28 کروڑ 29 لاکھ روپے جبکہ ڈوین جانسن ایک پوسٹ کے 26 کروڑ 86 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔

یاد رہے  کرسٹیانو رونالڈو کی انسٹاگرام پر 389 ملین فولورز ہیں جبکہ دی راک کے فولورز کی تعداد 289 ملین ہے۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آریانہ گرینڈے ہیں، جو ایک پوسٹ کے 26 کروڑ 57 لاکھ  جبکہ کیلی جینر 26 کروڑ 29 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں