اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، موسم ایک بار پھر بھیگا بھیگا ہونے کو تیار

اسلام آباد، ڈاکوؤں کے گروہ بے لگام، شہریوں سے ہر گھنٹے میں 2 لاکھ 29 ہزار 716 روپے کی لوٹ مار

اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، موسم ایک بار پھر بھیگا بھیگا ہونے کو تیار، محکمہ موسمیات نے آج شام سے شہربے مثال سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ملکہ کوہسارمری میں بھی روئی کے گالے گریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے، آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی حصوں میں مزید بارش ہو گی۔پنجاب بھرمیں بادل چھائے رہیں گے جبکہ پوٹھوہار کے کچھ علاقوں اوراسلام آباد میں بوندا باندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ ہفتے پھر بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بھی آج اورکل ہلکی بارش کا امکان ہے، چترال،  دیر، سوات، مالم جبہ اورکالام میں برفباری ہوگی۔  محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیرسمیت شمالی علاقوں میں تیز بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری اور گلیات میں بھی سفید موتیوں کی برسات ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں