ابوظہبی پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری ہلاک


غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوظہبی پر حوثیوں نے ڈرون حملہ کیا ہے جس سے ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے بتایا ہے کہ ڈرون حملے کے باعث صنعتی علاقے میں ایندھن لے جانے والے 3 ٹینکر پھٹ گئے جبکہ ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی مقام پر آگ بھڑک اٹھی۔

اماراتی حکام کے مطابق دونوں حملے ممکنہ طور پر ڈرون سے کیے گئے جس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ صنعا ہوائی اڈے سے بارود سے بھرے ڈرونز کی ایک بڑی تعداد کو لانچ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں