کورونا وائرس، جاپان کے شہروں نے ہنگامی حالت کے نفاذ کی درخواست کر دی


ٹوکیو: جاپان کے 4 شہروں نے کورونا وائرس میں تیزی کی وجہ سے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی درخواست کر دی۔

جاپان کے شہر ٹوکیو، سائیتاما، چیبا اور کاناگاوا نے کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے کی وجہ سے جاپانی حکومت سے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی درخواست کی جبکہ دیگر شہر بھی ہنگامی حالت کے نفاذ کی درخواست دینے کے لیے پرتول رہے ہیں۔

جاپان کے وسطی علاقوں میں کورونا اور نئے ویریئنٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے باعث ان شہروں کی انتظامیہ نے اس اقدام کی درخواست کی ہے۔ توکائی کے علاقے آئیچی، گلو اور میئے نے بھی حکومت سے ہنگامی اقدامات کی درخواست دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ، جنرل مارک ملی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

جاپان کے جنوب مغرب میں واقع شہر کُماموتو کے گورنر نے کہا ہے کہ شہر میں عالمی وبا کورونا کے مثبت کیسوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے پہلے ہی اس پر کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

گورنر کاہاشیما اکواو نے کہا کہ مرکزی حکومت سے بات چیت جاری ہے اور دیگر شہروں کی طرح ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ نیم ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا جائے۔


متعلقہ خبریں