آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا

فائل فوٹو


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کر دیا۔

بابر اعظم کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا کپتان مقرر کر دیا گیا جبکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کے دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوش ہیزلووڈ، ہسارنگا، ایڈن مارکرم، مچل مارشل شامل ہیں جبکہ جوز بٹلر اور مستفیض الرحمان کو بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کی تنزلی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں بھارت کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔


متعلقہ خبریں