نواز شریف اینڈ کمپنی جب اقتدار میں تھی تو ان کی فلمیں چلتی تھیں،فواد چودھری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف اینڈ کمپنی جب اقتدار میں تھی تو ان کی فلمیں چلتی تھیں، اس سے قبل صرف سیاستدانوں کے ڈرامے دیکھے جاتے تھے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی فلمی صنعت بحال ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلاپ فلمیں لندن جا کر بیٹھ گئیں، بیان حلفی کے بارے میں چارلس گھتری نے بھی تصدیق کی۔

نواز شریف کا مسئلہ براہ راست مہنگائی سے منسلک ہے، فواد چودھری

گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نواز شریف کا مسئلہ براہ راست مہنگائی سے منسلک ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں اپنی سیاسی بحث کو میچور کرنا چاہیے۔ نواز شریف کا مسئلہ براہ راست مہنگائی سے منسلک ہے کیونکہ گھر میں اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہو تو مہنگائی لگتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1947 سے 2008 تک ملک نے 6 ٹریلین روپے قرضہ لیا اور 2008 سے 2018 تک 23 ٹریلین روپے قرضہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس نے گوادر کا شہر خرید لیا اور فوج کھڑی کی، نیوکلیئر طاقت بنا، ایک ڈاکٹر کراچی رکھا جس کی تنخواہ 76 لاکھ روپے رکھی گئی اور نواز شریف اس وقت لندن میں سب سے مہنگی جائیداد پر بیٹھے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں