یورپین ایجنسی کا پی آئی اے کیلئے پابندی ہٹانے سے انکار

یورپین ایجنسی کا پی آئی اے کیلئے پابندی ہٹانے سے انکار

فوٹو: فائل


یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا نے پاکستانی طیاروں پر پابندی ہٹانے سے انکار کر دیا۔

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے خط کا جواب دے دیا۔ ایاسا کے جاری کردہ جواب کے مطابق اکاؤآڈٹ کے باوجود قومی ائر لائن (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندیاں ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سے پابندی ہٹانے کے لیے ایاسا سول ایوی ایشن کا آڈٹ کرائے گی اور آڈٹ کے بعد یورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاؤآڈٹ کا یورپی روٹ پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایاسا اکاؤآڈٹ کے بعد بھی سول ایوی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور ایاسا تیسرے ملک کے ذریعے پابندی اٹھانے کے لیے آڈٹ کرا سکتا ہے جبکہ پابندیاں ہٹانے کے لیے ایاسا متعلقہ حکام سے مشاورت کرے گا۔

خط کے متن کے مطابق پیشہ ورانہ لائسنس سے متعلق ایاسا حکام کی تحقیقات جاری ہیں اور کورونا کے باعث ایاسا عملے کی سفری سرگرمیاں محدود ہیں جبکہ کورونا صورتحال بہتر ہوتے ہی آڈٹ کرایا جائے گا۔

پی آئی اے کسی بھی پیش رفت سے متعلق ایاسا کو آگاہ کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں