وزیر اعظم نے سیو افغانستان ہیش ٹیگ متعارف کرا دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سیو افغان لائیوز ہیش ٹیگ متعارف کروا دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ متعارف کرواتے ہوئے لکھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا اور لوگ انسانی بحران کی آگہی کے لیے میری آواز سے آواز ملائیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتے بحران سے لاکھوں افغانوں خصوصاً بچوں کو فاقہ کشی کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں