صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کسی کے ماتحت ادارہ نہیں ہے اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن اضافے کی رپورٹ جاری کی ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل 180 ممالک میں کرپشن کے معیار کا اندازہ لگاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک پر چوری کا الزام لگانے والے وزیر اعظم آج خود چور ہیں۔ حکومت 4 سال پوری کرنے جا رہی ہے تو کرپشن بڑھ رہی ہے اور پاکستان کےعوام کو کرپشن کا اندازہ بھی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ کرپٹ ٹولے نےمحنت ضائع کر دی، شہباز شریف

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کرپشن اور مہنگائی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جبکہ صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے۔ کرپشن میں اضافے کے بہت سے پہلو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی 3 حکومتیں ہیں اور ملک میں ان 3 حکومتوں کی وجہ سے کرپشن ہے اور ملک میں مہنگائی کرپشن کی وجہ سے ہے جبکہ حکومتی کرپشن نے 152 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب حکومت چھوڑی تو پاکستان 117ویں نمبر پر تھا اور ایک سال میں ہم 140 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں