پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام پارٹیاں ختم ہو چکیں، پرویز خٹک کا دعویٰ


اورکزئی: وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علاوہ باقی تمام پارٹیاں ختم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات میں ہار گئے تو پی ٹی آئی ہار گئی۔

سیٹنگ کرنیوالوں کو ٹکٹ سے نوازا گیا، وزیراعظم کو رپورٹ دینے والے مجرم ہیں: شفیع جان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دار متعلقہ ضلع کے ایم پی اے و ایم این اے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی آئی جب کہ امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک میں پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد تیل، گیس، گھی اور دالیں باہر سے درآمد کی جاتی ہیں۔

ایم کیو ایم کا کراچی، حیدرآباد کے میئرز کو اختیارات دینے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ عدالتوں میں چور پر چوری ثابت نہیں ہو سکتی۔

خیبرپختونخوا میں غریب ڈھونڈ کر دکھائیں! پرویز خٹک کا اپوزیشن کو چیلنج

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ چوروں نے پیسوں کے ذریعے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے ہر چیز کو خریدا ہے۔


متعلقہ خبریں