ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر سرجیکل آئٹمز مہنگے ہو گئے


لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر سرجیکل آئٹمز مہنگے ہو گئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے کورونا اور دیگر بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی سرجیکل آئٹمز مہنگی ہو گئے۔ 61 کے قریب سرجیکل آئٹمز پر وفاقی حکومت نے ٹیکس چھوٹ دے رکھی تھی۔

سرجیل اسٹور مالکان کے مطابق جن سرجیکل آئٹمز پر چھوٹ ختم کی گئی ان میں این نائنٹی اور سرجیکل ماسک بھی شامل ہیں جبکہ مہنگی ہونے والی امپورٹیڈ اشیا میں پی سی آر کٹس، سرنج انفورڈ پمپ، آٹو سرنج، ایکسرے موبائل مشین اور الٹرا ساؤنڈ مشین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیراسیٹامول گھر میں ذخیرہ نہ کریں، ڈریپ کی وارننگ

اسٹور مالکان نے کہا کہ الیکڑک سیکشن مشین، فیس شیلڈ، سرجیکل دستانے، اسٹومک ٹیوب، آئی وی کینولا بھی مہنگے ہو گئے ہیں جبکہ ڈسپوزیبل شوز کور، آئی ٹی ٹی ٹیوب اور ایمبو بیگ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق جن اشیا پر ٹیکس چھوٹ ختم کیا گیا ہے ان تمام اشیا کا وافر اسٹاک سرکاری اسپتالوں میں موجود ہے۔


متعلقہ خبریں