فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار


پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی باؤلنگ ایکشن سے متعلق محمد حسنین کی رپورٹ درست ہے اور امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نگرانی میں محمد حسنین کا ایکشن درست ہوجائے گا۔

ہیڈ کرکٹ آپریشن آسٹریلیا پیٹر روچ نے محمد حسنین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی حسنین کو دوبارہ خوش آمدید کہیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق محمد حسنین اپنا باؤلنگ ایکشن درست کر کے دوبارہ ٹیسٹ دیں گے اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین ٹیسٹ کلیئر ہونے پر دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرن سیمی پی ایس ایل اور پاکستانی مداحوں کو مس کرنے لگے

محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں ہوا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے بولنگ ٹیسٹ رپورٹ کا اعلان کیا تھا اور محمد حسنین کی ایک سے زائد گیندوں پر ٹیسٹ میں اعتراض سامنے آیا تھا۔ محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا۔


متعلقہ خبریں