آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری


لاہور: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 27 فروری کو بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی۔ آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔

وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی 24 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے اور تمام کھلاڑی اپنی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے دیگر ارکان سے مل سکیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں