جو ہتھیار اٹھائے گا اس سے طاقت کے ساتھ نمٹا جائیگا،شیخ رشید


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔جو ہتھیار اٹھائے گا اس سے طاقت کے ساتھ نمٹا جائیگا

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان کی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لوگوں سے سیاسی طریقے سے بات کرنی چاہیے اور جو ہتھیار اٹھائے اس کے ساتھ طاقت سے نمٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جیسی مخالف قوت ہو اس سے ویسے ہی نمٹنا چاہیے اور ہماری کوشش ہے کہ سارے آئین اور قانون کے دائرے میں آئیں لیکن اگر کوئی ملکی سالمیت کے خلاف حملہ آور ہو تو جواب تو دینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منائیں گے، دفتر خارجہ

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک فوج یا سول آرمڈ فورسز کے خلاف کوئی ہو گا تو اسے جواب دینا ہو گا، کالعدم ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں تاہم طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت بہت اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں اور وزیر اعظم کی کوشش ہے دنیا طالبان کی معاشی مدد کرے۔


متعلقہ خبریں