اب موبائل ان لاک کرنے کے لیے ماسک اتارنے کی ضرورت نہیں


اب موبائل کا لاک کھولنے کے لیے ماسک اتارنے  کی ضرورت نہیں ۔ایپل کمپنی نے ” فیس آئی ڈی” کی نیا فیچر متعارف کروادیا۔

ایپل فون کے صارفین اب ماسک پہن  کر بھی فیس آئی ڈی کا فیچر استعمال کر سکیں گے۔

ایپل کمپنی نے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز  کے لیے فیس ان لاک  کا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے اب صارفین ماسک  پہنے ہوئے بھی ڈیوائس کو ان لاک کر سکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت ڈیوائس مکمل چہرے کی شناخت کے بجائے صرف آنکھوں کی شناخت سے  اسکرین کو ان لاک کرے گی۔

کمپنی  کی جانب سے فیچر ابتدائی طور پر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کروایا گیا ہے۔ ابتدا میں یہ فیچر آئی او ایس  بیٹا ورژن کے لیے دستیاب ہے۔

نئے فیچر سے  وبا کے دوران ماسک  کو پہنے رکھنے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروانا ممکن ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں