نوشکی آپریشن:وزیر اعظم امن وامان کا جائزہ لینے کل کوئٹہ جائیں گے


وزیر اعظم عمران خان کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے علاقہ نوشکی جائیں گے۔  وزیراعظم کونوشکی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی ۔وزیراعظم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھائیں گے ۔

دو روز قبل بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے  دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 20 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔ جب کہ پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان  سے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم کو بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی  دی جائے گی۔ بلوچستان ترقیاتی پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب  بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیر اعظم کے دورے پر پی ٹی آئی اور بی اے پی کے تعلقات سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

گزشتہ روز  پارٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ میں بی اے پی کے تحفظات رکھے جائیں گے۔ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بی اے پی مستقبل کا لائحہ عمل اختیار کرے گی۔


متعلقہ خبریں