لاہورسیاست کا گڑھ، متحدہ وفد کل شہباز شریف اورچوہدری برادران سے ملے گا


ملکی سیاست میں اہم پیش رفت، پارٹیوں میں رابطے بڑھنے لگے، ایم کیو ایم کے وفد کا چودھری برادران سے رابطہ ہوا ہے،ذرائع کےمطابق ایم کیوایم کا وفد کل چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق کل چودھری برادران کی جانب سے ایم کیو ایم وفد کو ظہرانہ بھی دیاجائیگا،ایم کیو ایم وفد سے ملاقات  میں  سیاسی اور حکومت سے اتحادی معاملات پر بات ہوگی۔ متحدہ رہنما کل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے بھی ملیں گے۔


متعلقہ خبریں