تحریک عدم اعتماد ضرور لائی جائے گی ،شاہدخاقان عباسی


شاہد خاقان عباسی  کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ضرور لائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم خودچھوڑی تھی۔ تحریک عدم اعتماد ضرور لائی جائے گی۔حکمرانوں نےعوام کومہنگائی کےسیلاب تلےتباہ کردیا۔یہی رفتاررہی توحکومت کرپشن میں دنیاکی نمبرون حکومت ہوگی۔

انہوں نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نیب کاکام ہاوسنگ سوسائٹیز کو چلانا ہے تو اس کام پر لگادیں۔نیب سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا کام کیوں کرتاہے؟نام نہاداحتساب کےنظام کاآج چوتھاسال ہے۔

کیسزکی حقیقت عوام کےسامنےرکھیں گے۔ن لیگ کی حکومت کےمنصوبوں میں کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔ آج کون سامحکمہ ہےجہاں کرپشن نہیں،ایک لمبی فہرست ہے۔

غیرقانونی مشیراحتساب اپنےاثاثےعوام کےسامنےلائیں۔اداروں کےافسران قانون کےدائرےمیں رہیں۔ افسران کوجواستثنیٰ حاصل ہےوہ ایک آرڈیننس کی مارہے۔سپریم کورٹ کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کرتاہے


متعلقہ خبریں