بلاول کے استاد نالائق ہیں، لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں، شاہ محمود قریشی


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو میں ناسمجھی اور تھوڑا بچپن ہے، بلاول کے استاد نالائق ہیں، لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں۔

بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو ادراک نہیں کہ وہ کہہ کیا رہے ہیں اور حقیقت کیا ہے، بلاول جلد سمجھ جائیں گے کہ تنقید سے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنےگا، جنوبی پنجاب صوبہ آئینی ترمیم سے بنے گا، کیا بلاول آئینی ترمیم سے متعلق تعاون کرنے کے لیے تیارہیں ؟

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کے صاحبزادے زین قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

انہوں نے کہا کہ اگرجنوبی پنجاب کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں تو آئیے مل کر آئینی ترمیم کریں، بل پیش کررہے ہیں اگر نیت صاف ہے تو ووٹ دیجئے اور جنوبی پنجاب کو حق دلائیے، میں نے 19 جنوری کو خط لکھا آپ نے جواب دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی، بلاول بھٹواور شہبازشریف کو آج  دوبارہ خط لکھا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ نے میرے موقف کی تصدیق کردی، جنوبی پنجاب سب سے زیادہ پسماندہ ریجن ہے، شہبازشریف کو بھی یو این ڈی پی کے تمام اعداد و شمار بھیجے ہیں، شہبازشریف سے درخواست ہے جنوبی پنجاب کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں، جنوبی پنجاب کے حقائق کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، بلاول بھٹو اور شہبازشریف کوجنوبی پنجاب کی تشکیل اور تخلیق میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔


متعلقہ خبریں