عثمان ڈار کی بینکوں کو قرضوں کی ادائیگی کا عمل بلا تاخیر مکمل کرنیکی ہدایت

usman-dar

کراچی: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کا عمل بلا تاخیر مکمل کیا جائے۔

نوجوانوں میں 30 ارب روپے کے قرضوں کی تقسیم مکمل: وزیراعظم نے کہا، شاباش عثمان ڈار

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت نجی بینکوں کے دورے کے دوران دی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی گزشتہ چار دنوں سے کراچی میں موجود ہیں اور قرضوں کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کے لیے بینکوں کے دورے کر رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے اس ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ کو لے کر ایک خوف کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف کا ورکر ہونا جرم ہے؟

حکومت ہر روز 17 ارب روپے سے زائد قرضہ لے رہی ہے، شیری رحمان

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے واضح طور پر کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اتنے نالائق نہیں کہ وہ میرٹ پر پورا نہ اتر سکیں۔ انہوں ںے پی ٹی آئی ورکرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ سے نہ گھبرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کامیاب جوان سمیت احساس اور نیا پاکستان پروگرام کیلئے اہل ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ
عمران خان کی تحریک کا حصہ بننے والا ہر نوجوان ہر منصوبے کا حصہ بنے۔

پی ڈی ایم رہنما ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، عثمان ڈار

ہم نیوز کے مطابق عثمان ڈار نے کہا کہ کراچی میں اب تک تین ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 ہزار خاندانوں کے افراد با عزت روزگار حاصل کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں