پیٹرولیم مصنوعات، 16 فروری سے مہنگی ہونے کا امکان

petrol

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات 16 فروری سے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے اس ضمن میں سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔

پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں: شوکت ترین

ہم نیوزکے مطابق اوگرا نے بھیجی جانے والی سمری میں پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نےلیوی بڑھائی تو اضافہ درج بالا قیمتوں سے زیادہ ہو گا۔

ٹماٹر، دالیں، دودھ، گوشت، آٹا اور لہسن سمیت 22 اشیا مہنگی ہو گئیں

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں البتہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

ہم نیوزکے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا اور اطلاق شب 12 بجے سے ہو گا۔

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اشارہ دے دیا

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے لیکن قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں