ایف آئی اے اور پولیس کا محسن بیگ کی رہائش گاہ پہ پھر چھاپہ


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور پولیس نے ایک مرتبہ پھر ممتاز صحافی محسن بیگ کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا ہے۔

مراد سعید کی درخواست پر مقدمہ، سینئر صحافی محسن بیگ گرفتار

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے مارے جانے والے مشترکہ چھاپے کا مقصد محسن بیگ کے صاحبزادے حمزہ کی گرفتاری کو یقینی بنانا تھا۔

اس سلسلے میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن بیگ کی گرفتاری کے دوران حمزہ نے بھی فائرنگ کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے سینئرصحافی اور ممتاز سیاسی تجزیہ کارمحسن بیگ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے صبح گرفتار کرلیا تھا۔

دوران گرفتاری محسن بیگ اور ان کے بیٹے کی جانب سے مزاحمت کی گئی تھی۔ وائرل ویڈیو کے مطابق محسن بیگ کی جانب سے دوران گرفتاری فائرنگ کی گئی تھی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا تھا۔

محسن بیگ کی گرفتاری قابل مذمت، افسوسناک اور شرمناک ہے، شہباز شریف

معروف صحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی اوراقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا تھا۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا تھا کہ محسن بیگ کے خلاف اقدام قتل اور حبس بے جا سمیت دیگر دفعات کے علاوہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔ درج مقدمے میں محسن بیگ کا بیٹا حمزہ اور سات نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق محسن بیگ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی تھی۔

این آر او ہوچکا ہے،محسن بیگ، فواد چوہدری کی دبے لفظوں میں تصدیق

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بے بنیاد کہانی اور توہین آمیز ریمارکس دیے تھے۔ پروگرام کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا جس کے ذریعے عوام میں وفاقی وزیر مراد سعید کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔


متعلقہ خبریں