کراچی کنگز نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا


پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے مسلسل9 میچز  میں شکست کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

 گزشتہ روز پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز کو ملتان سلطان کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس  کے بعد کراچی  کے مسلسل ہارنے والے میچوں کی تعداد 9 ہو گئی۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم پچھلے سال آخری میچ اور اس سال مسلسل8 میچز ہاری  ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 8 میچز ہارنے والی دوسری ٹیم ہے۔اس سے قبل 2021 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی8 میچز ہاری تھی۔

جبکہ اس سے  پہلے پی ایس ایل میں مسلسل شکستوں کا ریکارڈ لاہور قلندرز کا تھا جسے 2019 اور 2020 کے سیزن میں مسلسل 8 میچز میں شکست ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں