برازیل میں شدید بارشوں سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی


برازیل کے شہر پیٹروپولس میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

عالمی رپورٹس کے مطابق سیلابی ریلا گاڑیوں سمیت گھروں کا سامان بھی ساتھ بہا لے گیا، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند اور کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

ریسکیو عملہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہا ہے، حکام نے ہلاکتوں کے بعد شہر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

برازیل کے صدر جائر بولسونارو، جو اس وقت روس کے دورے پر ہیں، نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے وزراء سے بات کی ہے اور متاثرین کو “فوری امداد” بھیجنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ریاستی سول ڈیفنس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، 16 سو کے قریب سے زیادہ خاندان  اب تک بے گھر ہوچکے ہیں، جس میں یہ بھی کہا گیا کہ مرنے والوں میں کم از کم آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

فروری کے آغاز میں برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے دو ڈیم بھی پھٹ گئے ، اور اس کے بعد ایک اندازے کے مطابق 63 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہوئے۔


متعلقہ خبریں