لگژری گاڑیوں سے لدے جہاز میں آگ لگ گئی


نیویارک: امریکہ میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی سے امریکہ ہزاروں قیمتی گاڑیاں لے جانے والے بحری جہاز میں اچانک آگ لگ گئی۔ جہاز پر عملے کے 22 ارکان موجود تھے جنہیں پرتگال کی بحریہ نے بحفاظت نکال لی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہزاروں گاڑیوں سے لدا بحری جہاز بحراقیانوس میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا۔ فوری طور پر بحری جہاز میں آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پارلیمنٹ میں بیشتر ارکان کا ریکارڈ مجرمانہ ہے، وزیر اعظم سنگاپور

پرتگال بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز پر لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے تاہم ایک جہاز متاثرہ جہاز کے قریب موجود ہے جو صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ سے جہاز پر موجود کئی قیمتی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس بارے میں بھی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔


متعلقہ خبریں