وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کی دعوت پر دورہ کراچی کا امکان

وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کی دعوت پر دورہ کراچی کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے۔ اس دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینئر وزرا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گی۔

وزیر اعظم عمران خان دورہ روس سے واپسی پر بہادر آباد کا دورہ کریں گے اور وزیر اعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو اپنے دورہ کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ وزیر اعظم سے ایم کیو ایم قیادت کی رواں ہفتے ملاقات میں بہادر آباد جانے کا معاملہ طے پایا۔ جس میں فروغ نسیم اور امین الحق شامل تھے اور دونوں نے وزیر اعظم کو دورہ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: 2018 کے انتخابات ریاست کے ساتھ ایک حادثہ اور واردات تھی، خواجہ آصف

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا مارچ کے آغاز میں بہادر آباد کراچی کے دورہ کا امکان ہے جس میں وزیر اعظم کو کراچی کے مسائل اور دیرینہ مطالبات پیش کیے جائیں گے۔

ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور ایم کیو ایم کے تحفظات پر بھی بات ہو گی جبکہ وزیر اعظم کے دورہ کراچی سے پہلے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی مطالبات کی فہرست تیار کرے گی۔

وزیر اعظم آئندہ دنوں میں تمام اتحادی جماعتوں کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں