کیف میں پاکستانی طالبعلم بھی پھنس گئے


کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 4 پاکستانی طالبعلم بھی پھنس گئے۔

کیف میں سندھ کے علاقے لاڑکانہ اور میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے 4 طالبعلم بھی پھنس گئے ہیں جو یوکرین کے شہر پولتاوا کی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کر چکے اور ان کی پیر کو پاکستان واپسی کی فلائٹ تھی۔

پاکستانی طالبعلم نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے باعث وہاں پھنس گئے ہیں۔ وہ کیف میں رہائش پذیر تھے جہاں گزشتہ شب سے بمباری شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر حملہ، 137 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کو ترنوپل جانے کا کہہ رہی ہے لیکن کیف میں بمباری کے بعد ٹرانسپورٹ سسٹم بند ہے۔ اب سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں اور سفارتخانے پہنچنا مشکل ہے۔


متعلقہ خبریں