یوکرین تنازع: پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے لیے پی آئی اے کا آپریشن

پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے  یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ و طالبات کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی فضائی آپریشن کرے گی۔

سینکڑوں پاکستانی طلبا و طالبات یوکرین میں پھنس گئے: انخلا کے لیے مدد مانگ لی

ہم نیوز نے اس ضمن میں پی آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین میں موجود دو ہزار پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کے لیے پولینڈ سے فضائی آپریشن شروع کیا جائے گا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق تمام پاکستانی طلبہ یوکرین کے شہر ترنوپل میں اکٹھے ہوں گے جہاں سے پاکستانی سفارت خانہ زمینی راستے سے تمام طلبہ کو پولینڈ بھیجے گا اور وہاں سے پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ طلبہ کو وطن واپس پہنچائے گا۔

اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بات سی ای او پی آئی اے اور یوکرین میں پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر) نوئل کھوکھر کے درمیان ہونے والے رابطے میں طے کی گئی ہے۔

کیف میں پاکستانی طالبعلم بھی پھنس گئے

سی ای او پی آئی اے کے مطابق طلبہ کے پولینڈ پہنچتے ہی پاکستانی پرواز انہیں لے کر وطن کے لیے اڑان بھر جائے گی۔

ہم نیوز نے ترجمان پی آئی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ طلبہ کو ان کے گھروں تک بھی واپس پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

پی آئی اے یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے متحرک

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوکرین میں موجود طلبہ نے گزشتہ روز ایک خلیجی ویب سائٹ سے بات چیت میں کہا تھا کہ ان کے لیے ترنوپل پہنچنا دشوار ترین مرحلہ ہے کیونکہ تمام آمد و رفت کے ذرائع مکمل طور پر بند ہیں۔


متعلقہ خبریں