آرمی چیف نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عزت کی، فوج کے کسی کام سے انکار نہیں کیا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ان کی عزت کی اور پاک فوج کے کسی کام کے لیے انکار نہیں کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا ثبوت نہیں ملا ، اس کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  قوم سوال کا سوال ہےکہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے کون سے اقدامات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بےتوقیری کے لیے انتقام کا ہرحد عبورکیا گیا، عمران خان کی 3 سال کے سوشل میڈیا کے پیغامات سب کے سامنے ہیں۔ نوازشریف کی بے گناہی جب کہ عمران خان کی غلط بیانیاں بے نقاب ہوگئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس قوم کا مسیحا ہے جلد واپس آئیں گے، عمران نیازی اور نیب نے جو کچھ کیا وہ تاریخ کا بدترین دور ہے۔ بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ،رانا ثنااللہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔

اس پہلے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہونا ہماری ایمانداری کا ثبوت ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 22 سال چھان بین کرنے والے نے اعتراف کیا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان بے قصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا ثبوت نہیں ملا۔ کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں صرف ایک ہی اسلام ہے جوحضرت محمد ﷺ کا ہے، عمران خان کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

شہباز شریف نے کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن کا نہ ہونا ہماری ایمان داری کا ثبوت ہے اور یہ ہماری ملک اور عوام کی خدمت کا اعتراف ہے جو اللہ نے تفتیش کرنے والوں سے ہی کرایا۔


متعلقہ خبریں