ق لیگ میں بغاوت، طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفی دے دیا

فائل فوٹو


مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفی دے دیا۔

طارق بشیر چیمہ نے خبر کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے وزارت سے استعفی دے دیا ہے۔

تین اپریل کو عمران خان ہی جیتے گا، اپوزیشن نمبر پورے نہیں کر سکے گی، شیخ رشید

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب پرویز الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد ق لیگ کے وفاقی وزیر بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔


متعلقہ خبریں