رنبیر اور عالیہ کی شادی کی خوبصورت جھلکیاں


بالی ووڈ کی ایک اور خوبصورت جوڑی ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئی، ایک ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھاتے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی تصاویر جاری کر دی گئیں۔

سفید اور سنہری کام والی ساڑھی میں عالیہ اور سفید شیروانی میں رنبیر کپور انتہائی دلکش دکھائی دئیے۔ شادی کے بعد عالیہ اور رنبیر نے گھر سے باہر آکر میڈیا سے ملاقات کی، فوٹو گرافرز کی فرمائش پر رنبیر نے دلہنیا کے ساتھ خوب پوز بنوائے.

شادی میں قریبی رشتہ دار اور چند قریبی دوستوں سمیت صرف 28 افراد نے شرکت کی۔ شادی میں کپور اور بھٹ خاندان کی ایک ساتھ تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

رنبیر کپور کی والدہ کی دلکش ساڑھی کو بھی خوب پسند کیا گیا۔ نیتو سنگھ نے ہاتھوں میں رشی کپور کے نام کی مہندی بھی لگائی۔

بالی ووڈ کی اسٹار اور رنبیر کی کزن سسٹر کرینہ کپور منیش ملہوترا کی تیار کردہ گلابی ساڑھی میں بھائی کی شادی پر پہنچیں، سیف نے بھی گلابی کرتے میں شادی میں شرکت کی۔

 

رنبیر کی ایک اور کزن سسٹر اور بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور بھی کلر فل ساڑھی میں انتہائی خوبصورت نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی اور بھابھی کی ساتھ بھی تصویر شئیر کی۔

مہیش بھٹ اور سونی رازدان بھی بیٹی کے شادی میں ایک ساتھ نظر آئے۔

رنبیر کی اپنی بڑی بہن ردھیما کپور نے گولڈن لہنگے میں بھائی کی شادی انجوائے کی۔ ردھیما کپور نے عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان کے ساتھ بھی سیلفی شئیر کی۔

شادی میں عالیہ کی بڑی بہن اور اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی شرکت کی، پوجا اور ان کے بھائی راہول بھٹ کی سیلفی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔


رنبیر کپور کی اپنے تایا رندھیر کپور کے ساتھ تصویر بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے شئیر کی۔ تو مہیش بھٹ بھی اپنے بیٹے راہول بھٹ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر کرن جوہر نے بھی عالیہ رنبیر کی شادی میں گلابی شیروانی کا انتخاب کیا، یاد رہے عالیہ بھٹ نے کرن جوہر کی فلم سے ہی فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

رنبیر کے کزن نے بھی رنبیر اور عالیہ کے ساتھ مہندی میں لی گئی سیلفی انسٹا پر شئیر کی۔

رنبیر کی بہن ردھیما نے ۔۔ سسٹرز ۔۔ کے کپشن سے اپنی کرینہ اور کرشمہ کی تصویر پوسٹ کی۔جبکہ نیتو سنگھ بھی اپنی فیملی کے ساتھ خوش نظر آئیں۔

شادی میں ایک اور تصویر نے بھی مداحوں کے دل جیت لیے، وہ تھی کرینہ کپور کی ان کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کے ساتھ لی گئی خوبصورت تصویر۔

 


متعلقہ خبریں