امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، یوکرین کیخلاف کبھی فتح نہیں ملے گی، صدر جوبائیڈن

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ کے صدر جوبائیڈن عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب ریکارڈ

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے امریکی صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ صدر میں انتہائی معمولی علامات پائی گئی ہیں اور وہ بہتر ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق 79  سالہ امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا کے وار تیز، ایک دن میں 7 اموات رپورٹ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر قرنطینہ کے دوران اپنے تمام اہم امور بذریعہ آن لائن سر انجام دیں گے البتہ ان کی پہلے سے طے شدہ مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کی اہلیہ اور خاتون اول کی طبیعت بہتر ہے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔

بھارت: کورونا کیسز میں تیزی، ایک دن میں 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نہ صرف کورونا وائرس سے بچاؤ کی مکمل ویکسین لگوا چکے ہیں بلکہ انہیں دو مرتبہ بوسٹر ڈوز بھی لگائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں