لندن میں ن لیگ کی “بڑی بیٹھک” کی تیاریاں،پنجاب میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا


مسلم لیگ ن کے بڑوں نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کے لیے لندن میں بیٹھک کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس پیر کو لندن میں ہو گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔

تحریک عدم اعتماد کے 2 روز قبل وزارت عظمی کی پیشکش ہوئی،اسدعمر کا دعویٰ

اجلاس میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف آج رات لندن پہنچیں گے۔


متعلقہ خبریں