وزیراعلیٰ پنجاب نے احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح کر دیا


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے احساس راشن رعایت پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آج آغاز کر دیا ہے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق یہ 4 سال سے چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثانیہ نشتر نے اس پروگرام کے لیے بہت محنت کی ہے اور اس پروگرام میں کسی قسم کی گڑھ بڑھ نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی عمران خان کے ساتھ فوٹو شاپ تصویر پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹاؤن کیس میں عمر قید کی سزا ہو گی۔ عمران خان کو کچھ نہیں ہو گا اور ہمارا کام رکا نہیں بلکہ بہتر طور پر چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف بڑھکیں مارتے ہیں ان سے کچھ نہیں ہونا اور انہوں نے عام لوگوں کے لیے کبھی کچھ نہیں کیا۔ جب سے یہ آئے ہیں کسی غریب کا کام نہیں ہوا اور رانا ثنا اللہ کو سنجیدہ نہ لیا کریں۔


متعلقہ خبریں