پاکستان کا حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

سید علی گیلانی کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طب کر کے حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ حریت رہنما الطاف احمد شاہ گزشتہ پانچ سال سے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں، الطاف احمد شاہ کو مناسب طبی امداد فراہم کرنے میں بھارتی حکام کی ناکامی انتہائی مایوس کن تھی۔

امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض مسترد کر دیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی لاپرواہی کے نتیجے میں الطاف احمد شاہ کی حالت بگڑتی جا رہی ہے، الطاف احمد شاہ کے اہل خانہ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو خطوط بھی لکھے گئے لیکن خطوط کے باوجود ان کی صحت کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی بے حسی یہ ہے کہ الطاف احمد شاہ ابھی تک اسپتال میں داخل نہیں ہوئے ہیں، ان کے خاندان کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق الطاف احمد شاہ کو علی شاہ گیلانی کے داماد ہونے کی وجہ سے اذیت اور سزا دی جا رہی ہے۔

کشمیر: شبیر احمد شاہ کی جیل میں نظربندی کے 31 سال مکمل

ہم نیوز کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کو پاکستان کے مطالبے سے آگاہ کریں کہ الطاف احمد شاہ کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے اور جیل سے رہا کیا جائے۔


متعلقہ خبریں