کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 ون کے تحت دی ہے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کا عہدہ عمران اسماعیل کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ فنکشنل سے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنما کامران ٹیسوری نے گزشتہ ماہ ستمبر میں ہی جماعت میں واپس شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں